News : Dera Bugti:Two Helicopters Shot Damaged
on 2009/8/13 0:23:25 (126 reads)

ڈیرہ بگٹی آپریشن میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے بی آر پی کے ترجمان کا دعویٰ

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ ری پبلیکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ڈیرہ بگٹی اور گردنواح میں فورسز نے آپریشن تیز کردیا ہے گھوڑی ،مارواڑ ا ل یسٰین و گردونواح میں فورسز نے آپریشن تیز کردیا ہے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گن شپ ہیلی کاپٹر جیٹ طیارے حصہ لے رہے ہیں اس آپریشن کے دوران فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے ہیں جبکہ ہماری اطلاعات کے مطابق چالیس کمانڈوز بھی لاپتہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی فورسز نے اپنی ناکامی و نااہلی کو چھپانے کیلئے معصوم بے گناہ اور نہتے افراد پر بمبارمنٹ شروع کردی ہے انہیں ظلم وجبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسز کی جانب سے حالیہ کارروائی نے تراتانی کی یاد تازہ کردی ہے جس میں کلسٹر بم کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی قابل افسوس ہے انہوں نے نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں پارٹی کارکنوں پر فائرنگ و سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو بلوچ دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی ظلم وجبر بلوچ قومی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ہمارے جدوجہد عظیم مقصد کے حصول تک جاری رہی گی انہوں نے بلوچ قوم سے 11اگست کو پر جوش انداز میں منانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس قومی جذبے سے 14اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر ریاستی ظلم وجبر اور بلوچ دشمن پالیسیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور عالمی دنیا کو باور کرائیں کہ بلوچ کا اس ریاست کیساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ آزاد اور خود مختار ریاست کے حصول کیلئے جدوجہد میں برسرپیکار ہیں ہماری جدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رہے گی

Printer Friendly Page Send this Story to a Friend Create a PDF from the article


Other articles
2010/9/8 19:08:15 - We will respond back to state threats:BLA,BLF
2010/9/8 18:53:46 - BSO AZAD marked shutter down protest against the abduction and killings of activists
2010/9/7 18:09:02 - Baloch Liberation Front pamphleting in Turbat
2010/9/7 17:59:02 - Pakistani government planned another brutal policy against Baloch nation
2010/9/6 21:14:40 - Pakistani occupying forces ambushed in Balochistan,seven killed several injured:BLF
2010/9/6 21:12:34 - Courts and schools boycotted against the abduction of Rehman arif and thousands other
2010/9/6 21:10:08 - Body of Balochistan lawyer allegedly killed by Pakistan's Military Intelligence found
2010/8/24 21:37:14 - BNM protest against the abductions and killings of activists
2010/8/24 21:34:05 - The reality of Zaman Marri abductors is revealed:AIM
2010/8/19 19:30:31 - Intelligence officials gunned down near Mastung,BLA has claimed the responsiblity



Bookmark this article at these sites

                   

Copyright © 2009. Balochwarna