News : Occupied Rulers Making Way For Large Scale Army Operation: BSO(AZAD)
on 2009/7/20 8:23:58 (111 reads)

حکمران بلوچستان میں خونی اور خطرناک فوجی کارروائی کی راہ ہموار کررہے ہیں ، بی ایس او آزاد

کراچی ( پ ر ) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خونی اور خطرناک فوجی کاروائی کی راہ ہموار کرنے کے لئے عالمی برادری اور بلوچ قبائلی معتبرین اور قوم پرستوں کو اعتماد میں لینے کے لئے پاکستان اس وقت پوری طرح سرگرم عمل ہے اور اب قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلوچ سرزمین پر کسی بڑے خونی کاروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیاری کریں ۔ترجمان نے کہا کہ شرم الشیخ (مصر) میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ گیلانی کی ملاقات اور مشترکہ اعلامیہ میں بلوچستان کا معاملہ اٹھانا اس کے علاوہ بلوچ مسئلے کی بابت اور فوجی کاروائی کے حوالے سے آصف زرداری کا نواز شریف سے ملاقات و اعتماد میں لینا ،ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے پی پی رہنماءنفیس صدیقی کی ملاقات،یوسف رضا گیلانی کی بھارت کو بلوچستان بارے ثبوت پیش کرنے کا بیان کے علاوہ افغان صدر حامد کرزئی سے رحمان ملک کی ملاقات،امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی بلوچستان میں بھارتی مداخلت بابت لب کشائی اور بیرون ملک مقیم بلوچوں کو اعتماد میں لینے کے لئے گورنر بلوچستان کا بیرون ملک دورہ،ایک پارلیمانی قوم پرست پارٹی کے سربراہ کو علاج کے بہانے بیرون ملک بھیجنا اور گذشتہ روز بلوچ قبائلی سرداروں اور قوم پرست معتبرین کی آئی جی ایف سی ہاﺅس میں مشترکہ اجلاس اوربلوچوں کے خلاف کاروائی کے اجازت نامے پر دستخط جیسے تمام اقدامات اس خونی اور خطرناک فوجی کاروائی سے قبل کے تشکیل شدہ منصوبے ہیں اور اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ فوجی اسپتالوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر اور خاص کر کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں ،سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کالج کمپلکس میں خفیہ حکمنامے کے ذریعے ایمرجنسی کا نفاذ اور میڈیکل کالج کے بلوچ پرنسپل سے زبردستی استعفیٰ لینا بھی فوجی کاروائی کے آغاز کی واضح نشانیاں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اوربلوچ وسائل کی بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے لئے ریاست تمام تر عالمی قوانین اور انسانی اقدار کو روند سکتاہے اور ایک بار پھر بنگال کی تاریخ کو بلوچ سرزمین پر دہرانا چاہتاہے لہذا ان تمام سامراجی اقدامات کا راستہ روکنے اور بڑے پیمانے پر بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لئے بلوچ قوم کے ہر فرزند پر یہ فرض عائد ہوتاہے کہ وہ بھر پور انداز میں تیاری کریں تاکہ اپنی سرزمین کی آزادی اور وسائل کی لوٹ مار کو روکنے کے علاوہ اپنی ماں بہنوں کی عزت و عصمت کا تحفظ کرسکیں

Printer Friendly Page Send this Story to a Friend Create a PDF from the article


Other articles
2010/9/7 18:09:02 - Baloch Liberation Front pamphleting in Turbat
2010/9/7 17:59:02 - Pakistani government planned another brutal policy against Baloch nation
2010/9/6 21:14:40 - Pakistani occupying forces ambushed in Balochistan,seven killed several injured:BLF
2010/9/6 21:12:34 - Courts and schools boycotted against the abduction of Rehman arif and thousands other
2010/9/6 21:10:08 - Body of Balochistan lawyer allegedly killed by Pakistan's Military Intelligence found
2010/8/24 21:37:14 - BNM protest against the abductions and killings of activists
2010/8/24 21:34:05 - The reality of Zaman Marri abductors is revealed:AIM
2010/8/19 19:30:31 - Intelligence officials gunned down near Mastung,BLA has claimed the responsiblity
2010/8/19 19:28:06 - FC convoy attacked near Turbat,Eight killed several injured
2010/8/19 19:25:40 - BNM Karachi zone protested against the abduction of Agha Abid Shah and others



Bookmark this article at these sites

                   

Copyright © 2009. Balochwarna